قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ عماد وسیم کو ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینا چاہیے۔
یاد رہے کہ قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے جمعہ کے روز انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ ٹی 20 اور ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کے لئے کھیلنا ایک خواب تھا جو سچ ثابت ہوگیا۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں سابق کپتان راشد لطیف نے عماد وسیم کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں اپنا فیصلہ واپس لینے کا مشورہ دیا۔
عماد وسیم کو ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینا چائیے ، پاکستان ٹیم کا سب سے اچھا اسپن باولر عماد ہی ہے اور بیٹنگ میں بہت مدد مل سکتی ہے ۔ ورلڈ کپ میں اگر ٹیم کا سب سے کارآمد کھلاڑی نہیں ہو گا تو اس میں عماد کا نقصان نہیں اس میں پاکستان کا نقصان ہے ۔ محمد حفیظ کو چاہیے کے وہ عماد کو… pic.twitter.com/hmrIUPdAB0
— Rashid Latif | 🇵🇰 (@iRashidLatif68) November 25, 2023
راشد لطیف کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کا سب سے اچھا اسپن باولر عماد ہی ہے اور بیٹنگ میں بہت مدد مل سکتی ہے ۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں اگر ٹیم کا سب سے کارآمد کھلاڑی نہیں ہو گا تو اس میں عماد کا نقصان نہیں اس میں پاکستان کا نقصان ہے ، محمد حفیظ کو چاہیے کے وہ عماد کو واپس لے کر آئیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر لیگز کھیلنی ہیں تو سینٹرل کنٹریکٹ سے علیحدگی اختیار کر لیں لیکن پاکستان ٹیم کے لیئے اپنے آپ کو دستیاب رکھیں۔