کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں کلینک میں آگ لگنے کے نتیجے میں ایک ڈاکٹر جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔
فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ 51 برس کے ڈاکٹر عثمان صدیقی کی کلینک میں رہائش تھی۔ آگ لگنے کے وقت وہ کلینک کے اندر موجود تھے۔ آتشزدگی کے باعث وہ شدید جھلس گئے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
حکام کے مطابق لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں آگ لگنے کی وجہ سگریٹ قرار دی جا رہی ہے۔






















