ویتنام کے وسطی صوبہ ڈاک لاک کے پہاڑی علاقے میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔
خبرایجنسی کے مطابق حکام نے بتایا کہ پائلٹ نے طیارے سے ایجیکٹ ہو کر جان بچائی، تاہم وہ زخمی ہو گیا جسے ہنگامی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری جانب بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے نائب وزیراعلیٰ اور نیشنل کانفرنس پارٹی کے رہنما اجیت پوار کا طیارہ بارامتی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں ان کی موت ہوگئی۔ اس حادثے میں طیارے کے دو پائلٹ اور اجیت پوار کے دو سیکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔




















