کینیڈا میں بھارت کے معروف گلوکار گپی گریوال کے بنگلے پر فائرنگ کر دی گئی ، جس کی ذمہ داری بھارتی گلوکار سدھوموسے والے کو قتل کرنے والے بشنوئی گینگ نے قبول کی ہے۔
بھارتی میڈیار پورٹس کے مطابق گلوکار گپی گریوال کا کینیڈاکے شہر وینکوور کے علاقے وائٹ راک میں ایک بنگلے ہے، جہاں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق لارینس بشنوئی نے ایک فیس بک پوسٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ یہ فائرنگ اس نے کروائی ہے۔پوس میں اس نے لکھاکہ ہاں جی ست شری اکال رام رام سبنو، آج وینکوور وائٹ راک ایریا میں گپی گریوال کے بنگلے پر فائرنگ لارنس بشنوئی گروپ نے کروائی ہے۔
لارینس بشنوئی نے لکھا کہ سلمان خان کو بہت بھائی بھائی کرتا ہے تو، بول اب بچائے تمہیں تیرا بھائی، اور سلمان خان کو بھی میسیج ہے کہ تمہیں وہم ہے کہ داود تمہاری ہیلپ کردے گا، کوئی نہیں بچا سکتا تمہیں ہم سے، سدھو موسے والا کے مرنے پر بہت اوور ایکٹنگ کی ہے تم نہیں، تمہیں سب پتہ ہے کہ کون کون سے کریمنل بندوں کے ساتھ یہ ٹچ میں تھا۔