امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے امریکا کی سرحدوں کو مکمل طور پر محفوظ بنا دیا ہے اور اب کوئی بھی فرد غیرقانونی طور پر ملک میں داخل نہیں ہو رہا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ان کی پالیسیوں کے نتیجے میں ہزاروں جرائم پیشہ عناصر کو امریکا سے واپس بھیجا جا چکا ہے، جبکہ ملک میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے، جس سے عوام کو ریلیف ملا ہے،امریکا میں اس وقت 18 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری آ رہی ہے، جو ملکی معیشت پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کا ثبوت ہے۔
صدر ٹرمپ کے مطابق انکی حکومت نے امریکی فوج کو مزید مضبوط بنایا ہے تاکہ قومی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے،ٹیرف پالیسی کے باعث امریکی صنعتوں کو فروغ حاصل ہو رہا ہے اور مقامی کاروبار مستحکم ہو رہے ہیں۔
عالمی امور پر بات کرتے ہوئےصدر ٹرمپ نےکہا کہ وینزویلا میں سعودی عرب کے بعد دنیا کے سب سے بڑے تیل کے ذخائر موجود ہیں اور اب امریکا کے وینزویلا کے ساتھ تعلقات اور معاملات بہتر ہو رہے ہیں،انہوں نے کیوبا کے حوالے سے پیشگوئی کرتےہوئے کہا کہ کیوبا میں حکومت جلد گر جائے گی۔






















