16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کے خلاف درخواست پر فریقن سے جواب طلب کرلیا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کے خلاف دائر درخواست پرسماعت ہوئی،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نےآٹھویں جماعت کی طالبہ کی درخواست پرسماعت کی،سماعت کے دوران عدالت نے پی ٹی اے،وزارت قانون و انصاف سمیت دیگر متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے کہ یہ ایک حساس نوعیت کا معاملہ ہے اور تمام فریقین اس پر تفصیلی جواب جمع کرائیں،عدالت نے قرار دیا کہ یہ معاملہ حکومت کا پالیسی میٹر بھی ہونا چاہیے۔ چیف جسٹس نے پی ٹی اے سمیت تمام فریقین کو ہدایت کی کہ وہ 10 فروری کو شق وار جواب جمع کرائیں۔
درخواست گزار کے مطابق سوشل میڈیا بچوں کی ذہنی، اخلاقی اور تعلیمی نشوونما پر منفی اثرات مرتب کر رہا ہے،جبکہ کمسن بچوں میں سوشل میڈیا کے استعمال سے نفسیاتی مسائل بھی پیدا ہو رہے ہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کی جائے۔ عدالت نے مزید سماعت 10 فروری تک ملتوی کر دی۔





















