برطانیہ میں چندرا طوفان کے باعث معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہو گئے ہیں،جبکہ آئرلینڈ میں موسلا دھار بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔
برطانوی میڈیا کےمطابق آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں سیلاب کے نتیجے میں متعدد گھروں اور گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔خراب موسمی حالات کے پیش نظرمیں 250 اسکول بند کردیےگئے ہیں،جبکہ طوفانی بارش کے باعث شمالی آئرلینڈ کے شہر بیلفاسٹ میں واقع یونیورسٹی کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہےکہ برطانیہ کےمختلف علاقوں میں برفانی طوفان کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے،جس کےباعث انتظامیہ کو ہائی الرٹ کردیاگیا ہے،شہریوں کو غیرضروری سفر سےگریزکرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔






















