سندھ میں ایم ڈی کیٹ ری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا، طلبہ اپنے نتائج آن لائن چیک کرسکتے ہیں۔
ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیراہتمام سندھ میں ہونیوالے ایم ڈی کیٹ کے دوبارہ ٹیسٹ کے نتائج آن لائن جاری کردیئے گئے۔
ترجمان کے مطابق ٹیسٹ دینے والے طلبہ ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ ساٸنسز کی ویب ساٸٹ پر اپنے یوزر آئی ڈی کے ذریعے نتائج دیکھ سکتے ہیں۔
ایم ڈی کیٹ کے دوبارہ ٹیسٹ کا انعقاد 19 نومبر کو ایکسپو سینٹر کراچی میں کیا گیا تھا، جبکہ پہلا ٹیسٹ 10 ستمبر کو منعقد کیا گیا تھا۔
ترجمان کے مطابق ایم ڈی کیٹ کے دوبارہ ٹیسٹ میں کراچی سے 15 ہزار طلبہ و طالبات نے شرکت کی تھی۔
مزید تفصیلات جانیے : نگران وزیراعلیٰ سندھ کا ایم ڈی کیٹ 2023ء کے نتائج منسوخ کرنے کا حکم
ترجمان کے مطابق ایم ڈی کیٹ کے پہلے ٹیسٹ میں پرچہ لیک ہونے کے باعث دوبارہ ٹیسٹ منعقد کروائے گئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق سندھ بھر سے 41 ہزار طلبہ و طالبات نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں حصہ لیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ٹیسٹ کا انعقاد بغیر کسی پریشانی کے بلا تعطل منعقد ہوا۔