ضلعی انتظامیہ نے 4 مارچ کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
اعلامیے کے مطابق خیرپور میں حضرت سچل سرمست کے عرس کے موقع پر 4 مارچ عام تعطیلا ہوگی، تمام سرکاری اور نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے۔ حضرت سچل سرمست کے 205 ویں عرس کی سرکاری تقریبات کا آغا 14 رمضان کو ہو رہا ہے۔
دوسری جانب سندھ حکومت نے ہولی پر ہندوملازمین کیلئے 2 روزکی تعطیلات کا اعلان کردیا، سندھ بھرمیں 3 تا 4 مارچ ہندو ملازمین کی چھٹی ہوگی۔




















