بانی پی ٹی آئی نے آنکھ کے علاج کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
وکیل لطیف کھوسہ کی جانب سےدائردرخواست میں کہاگیا ہےکہ بانی پی ٹی آئی کو آنکھ کے علاج کی غرض سے شفاء انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کی اجازت دی جائے۔
مزید استدعا کی گئی ہےکہ علاج کے دوران بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر عاصم حسین کو بھی طبی معائنے اور رسائی کی اجازت دی جائے۔
بانی کوگزشتہ کچھ عرصے سے آنکھ کے مسئلے کا سامنا ہے اور جیل میں طبی سہولیات کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔




















