چاغی کے شہر دالبندین میں یک مچھ کے قریب دو گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ حادثے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئےجنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیےکوئٹہ منتقل کردیاگیا،جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جس کے باعث علاقے میں سوگ کی فضا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں و زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا،پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔






















