نیٹو چیف مارک روٹے نے کہا یورپی ممالک امریکا کے بغیر اپنا دفاع نہیں کرسکتے،کوئی ایسا سوچتا بھی ہے تو یہ اس کا خواب ہے۔
نیٹو چیف مارک روٹے نے برسلز میں یورپی پارلیمنٹ سےخطاب میں کہا امریکا کےبغیر اپنی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے یورپی یونین کو دفاع بجٹ بڑھا کر دس فیصد کرنا ہوگا،ایٹمی ہتھیاروں پر الگ سے اربوں ڈالر خرچ کرنے ہونگے،یوکرین کیلئے 90 ارب یورو قرضے کا کچھ حصہ ہتھیاروں پر خرچ کی اجازت دی جائے۔
گرین لینڈ کےمعاملے پر انہوں نےکہا کہ امریکی صدر کے ساتھ گرین لینڈ کی سیکیورٹی نیٹو کے حوالے کرنے پر بات ہوئی ہے تاہم حتمی فیصلہ ڈنمارک اور گرین لینڈ کریں گے۔





















