پی سی بی سلیکشن کمیٹی کےرکن عاقب جاوید نےکہاچیلنجنگ کنڈیشنز میں بابراعظم کا ہونا ضروری ہے ،ٹیم میں ایسا کھلاڑی ہونا چاہیےجوہرکنڈیشنزمیں کھیل سکے۔
پی سی بی سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہم نوےکی دہائی سےباہرنہیں آرہے ہیں،پچھلے کئی سال سے کرکٹ بہت بدل چکی ہے،بہترکمبینیشن کودیکھ کرٹیم بنائی جاتی ہے،سری لنکامیں میچ ہیں ان کو مدنظر رکھتےہوئےٹیم بنائی گئی،ٹی ٹونٹی،ون ڈےسب میں ایک جیسی چوائس نہیں ہوسکتی۔
قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان سلمان علی آغا نےکہافتح کےلیے اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی، پچھلے تین ٹورنامنٹ میں ہماری پرفارمنس اچھی نہیں تھی، ورلڈکپ ہمیشہ چیلنجنگ ایونٹ ہوتا ہے،ریلکس نہیں ہو سکتے، ورلڈکپ کے لیے پرجوش اورتیار ہیں،سری لنکا کی کنڈیشنز میں ہائی اسکورنگ میچز نہیں ہوتے۔






















