شکارپور کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو مارے گئے، جبکہ تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت مِٹھل جونیجو اور غفور جنیجو کے ناموں سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق مِٹھل جونیجو کےخلاف آٹھ اور غفور جونیجو کے خلاف پانچ مقدمات درج ہیں، ہلاک ڈاکوؤں کے قبضے سے مسافروں سے لوٹا ہوا سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔ ایس ایس پی شکارپور شہازیب چاچڑ کے مطابق لکھی غلام شاہ کے علاقے مرزا پور کچے میں پولیس نے تین خطرناک ڈاکو گروہوں کے خلاف آپریشن شروع کر رکھا ہے، جن میں گہرانی جتوئی، خروس جتوئی اور منگنیجا گروپ شامل ہیں۔
آپریشن میں بڑی کامیابی ایس ایچ او کی شہادت میں ملوث دو ڈاکو غفور جونیجو اور مٹھل جونیجو ہلاک، تیرا زخمی جبکہ تین ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈاکو پر ضلع کے کئی تھانوں میں قتل ڈکیتی اور چوریوں کی کئی سنگین واردتوں میں مطلوب تھے ، شکارپور پولیس نے ڈاکوکے متعدد ٹھکانے مسمار کر کے نذرِ آتش کر دیے ہیں۔آپریشن جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کیا جا رہا ہے جبکہ علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے۔





















