بہاولپور کے نواحی علاقے نوشہرہ جدید میں زمیندار نے اپنی فصل میں گھس جانے پر بھینس کی اگلی ٹانگیں کاٹ دیں، مقامی پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ملزم منظور حسین کے خلاف بھینس ملک کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ مدعی کا کہنا تھا کہ بھینس رسی تڑوا کر کھیتوں میں گھسی، جسے دیکھ کر ملزم منظور حسین نے کلہاڑیوں کے وار کر کے اگلی دو ٹانگیں کاٹ دیں جب کہ پچھلی ٹانگوں اور جسم پہ بھی وار کیے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ ویٹرنری ڈاکٹرز بھینس کو طبی امداد فراہم کررہے ہیں جبکہ ملزم منظور حسین سے تفتیش بھی جاری ہے۔





















