اوستہ محمد میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیاہے جہاں آوارہ کتوں کے ایک جھنڈ نے شہریوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 11 بچے اور 6 خواتین سمیت 35 افراد زخمی ہوگئے، تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
شہریوں کے مطابق سٹی تھانہ کی حدود اسٹیشن گلی میں کتوں کی ایک جھنڈ نے شہریوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 11 بچے اور 6 خواتین سمیت 35 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر تمام زخمیوں کو اینٹی ریبیز ویکسین فراہم کی گئی۔
دوسری جانب عوامی حلقوں کا کہنا ہے کتا مار مہم نہ ہونے کے باعث آوارہ کتوں میں اضافہ ہونے سے ایسے واقعات میں اضاض ہونےلگا ہے، شہریوں کا یہ بھی کہنا ہےکہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لے کر کتا مار مہم شروع کرے۔





















