متحدہ عرب امارات میں گزشتہ سال اکتوبر میں کیےگئے فلکیاتی حسابات کے مطابق رمضان المبارک 2026 کا آغاز متوقع طور پر 19 فروری کو ہوسکتا ہے،تاہم حتمی اعلان 29 شعبان کو چاند دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔
پاکستان میں رمضان کے دوران روزےکادورانیہ موسم اورجغرافیائی محلِ وقوع کےباعث عموماً 13 سے ساڑھے 13 گھنٹےکےدرمیان رہتا ہے،رمضان کے آغاز پرروزے کا دورانیہ تقریباً 13 گھنٹے ہوتا ہے، جو مہینے کے اختتام تک بڑھ کر ساڑھے 13 گھنٹے تک پہنچ سکتا ہے۔
رمضان 2026 میں مختلف مسلم ممالک میں روزوں کےاوقات میں فرق متوقع ہے،ابتدائی دنوں میں روزے کا دورانیہ تقریباً 12 گھنٹے ہوگا، جبکہ مہینے کے آخر تک یہ بڑھ کر 13 گھنٹے کے قریب پہنچنے کا امکان ہے۔
چونکہ رمضان المبارک موسمِ سرما کے اختتام اورشمالی نصف کرہ میں بہار کے آغاز کے ساتھ آئے گا، اس لیے روزوں کا دورانیہ نسبتاً کم رہےگا،تاہم دن کی روشنی کے اوقات بتدریج بڑھنے کے باعث رمضان کے آخری ایام میں روزے کچھ طویل ہو جائیں گے۔
سعودی عرب،متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، بحرین اور عمان سمیت خلیجی ریاستوں میں معمولی تغیرات کے ساتھ روزے کے دورانیے 12 سے 13 گھنٹے کی حد کے اندر رہنے کی توقع ہے۔
برطانیہ، جرمنی سمیت یورپ کے مختلف حصوں میں،براعظم کے بلند عرض بلد کی وجہ سے مسلمان طویل روزے رکھیں گے۔






















