نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےدبئی میں ابوظہبی محکمہ خزانہ کے چیئرمین سے ملاقات کی،جس میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کےدرمیان سرمایہ کاری، تجارت اور ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات کےدوران پاکستان میں متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری میں اضافے کےمواقع کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،خاص طور پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کے آپریشنز اورمستقبل کی ترقی سے متعلق دیرینہ امور کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں اتصالات کی پاکستان میں سرمایہ کاری اور توسیعی منصوبوں پر بھی بات چیت کی گئی اور پی ٹی سی ایل میں اتصالات کی سرمایہ کاری کومزیدمضبوط بنانے پرمشاورت کی گئی،دونوں فریقین نے پی ٹی سی ایل سے متعلق دیرینہ مسائل جلد حل کرنے پر اتفاق کیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نےبقایامعاملات کو فوری طور پر نمٹانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے فروغ اور دوطرفہ معاشی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے۔






















