لاہور کےعلاقے گلبرگ کے مقامی ہوٹل کی بیسمنٹ میں اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے،زخمی کو فوری طورپراسپتال منتقل کردیا گیا،جاں بحق شخص کی شناخت عمران کےنام سے ہوئی۔
ریسکیوحکام کے مطابق ہوٹل میں موجود تمام افراد کو محفوظ طریقے سےباہر نکالنے کا عمل جاری ہے تاکہ کسی کو نقصان نہ پہنچے،آتشزدگی کےنتیجےمیں جھلسنےوالےشخص کی شناخت مبین کےنام سےہوئی۔
پولیس کےمطابق ہوٹل کی بالائی منزل پرتاحال کچھ لوگ پھنسےہیں،آگ لگنے کے وقت ہوٹل میں نجی کالج کی تقریب جاری تھی،ریسکیو کی10گاڑیاں،ایمبولینسز امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں،چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کا کہنا ہے کہ بلڈنگ سے 180افراد کو ریسکیو کرلیاگیا ہے۔
ہوٹل انتظامیہ کاکہنا ہےکہ سی سی ٹی وی آپریٹر شہریارکا پتہ نہیں چل رہا، 200 کے قریب باقی عملہ محفوظ ہے،ہوٹل میں ٹھہرےہوئے تمام لوگوں کو ریسکیو کیا جاچکا،چار کنال پر مشتمل پلازہ 19منزلہ ہے، 19 سٹوری پلازہ ہے اور ایریا 4 کنال ہے۔
ریسکیوذرائع کےمطابق آگ بیسمنٹ میں پڑابوائلرپھٹنےسےلگی،تاحال بیسمنٹ میں آگ کےشعلےموجود ہیں، آگ لگنے کے مقام پر ہوٹل کی الیکٹریکل وائرنگ تھی،بیسمنٹ میں گاڑیاں بھی موجود تھیں، پلازہ کی 3 بیسمنٹ ہیں،بیسمنٹ ون شدید متاثر ہے،آگ پر مکمل قابو پانے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔






















