کراچی میں نبی بخش تھانےمیں سانحہ گل پلازہ کے واقعے کے بعد مقدمہ درج کرلیاگیا۔
مقدمہ سرکارکی مدعیت میں نامعلوم افراد کےخلاف درج کیا گیا،مقدمہ غفلت اور لاپرواہی کی دفعات کے تحت درج کیاگیا۔
ایف آئی آر کےمتن کےمطابق آگ لگنے کےواقعےمیں شدید غفلت کا مظاہرہ کیاگیا،جبکہ گل پلازہ میں حفاظتی انتظامات بالکل موجود نہیں تھے،لائٹس بند ہونے اورکئی دروازوں کے بند ہونےکی وجہ سے لوگوں کو بھاگنے کا راستہ نہیں ملا،جس سے حادثے میں بڑا نقصان ہوا۔
ترجمان کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد باقاعدہ ذمہ داروں کے نام ایف آئی آر میں شامل کیے جائیں گے تاکہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔






















