انڈونیشیا کے صوبے جاوا میں شدید بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجےمیں متعدد گھر تباہ ہو گئے، جس کے باعث اب تک 7 افراد جاں بحق اور 82 لاپتہ ہو چکے ہیں۔
مقامی حکام کےمطابق لاپتہ افرادکی تلاش کے لیےسرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے،جبکہ امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر ملبےتلےدبے افراد کو نکالنے کی کوششیں کر رہی ہیں۔
متاثرہ علاقوں میں رابطہ سڑکیں بھی متاثرہوئی ہیں،جس سےامدادی سرگرمیوں میں مشکلات پیش آرہی ہیں،مقامی لوگوں کومحتاط رہنے اورمحفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔




















