ملک میں فرنس آئل کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 61 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
او سی اے سی اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی اور اگست میں ملک میں فرنس آئل کی 262000ٹن کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 61 فیصد کم ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال پہلے دو ماہ میں ملک میں 160000 ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔
اعداد وشمار کے مابق اگست میں ملک میں 118000 ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں 64 فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال اگست میں ملک میں 327000ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔
جولائی کے مقابلے میں اگست میں فرنس آئل کی فروخت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ جولائی میں ملک میں 144000ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو اگست میں کم ہوکر118000ٹن ہوگئی۔