اسرائیل نے چار روز بعد غزہ میں پھر سے قتل وغارت گری کا اعلان کردیا۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکا کہنا ہےکہ چاردن کے وقفے کے بعد دوبارہ سے جنگ شروع کریں گے۔ پہلے مرحلے میں یرغمالیوں کی واپسی کا مرحلہ مکمل ہوچکا۔
یرغمالیوں کی رہائی کا مطلب ہرگزیہ نہیں ہےکہ جنگ مکمل طورپربند ہوجائے گی۔ قیدیوں کی رہائی جنگ کے مقاصد میں سے ایک ہے اورتمام اہداف حاصل کرکے رہیں گے۔
جبکہ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ میں آپریشن کے اگلے مرحلے کی تیاری کررہے ہیں۔