پنجاب حکومت نے فیصلہ کیاہے کہ لاہور میں بسنت تہوار کو محفوظ بنانے میں کامیابی پر بسنت ہر سال منائی جائے گی ۔
ذرائع کے مطابق، لاہور میں بسنت کو پرامن اور محفوظ طریقے سے منانے پر حکومت نے تہوار کو ہر سال منانے کا امکان ظاہر کیا ہے اور سیکورٹی اداروں کو بھی سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ بسنت کا جشن بلاخوف و خطر ہو سکے۔
یاد رہے کہ پنجاب حکومت کو مارچ میں بھی بسنت منانے کی سفارشات پیش کی گئی تھیں، تاہم اس وقت تجویز مسترد کر دی گئی تھی۔ اس بار حکومت نے محفوظ بسنت منانے کے لیے انتظامات اور حفاظتی اقدامات پر خصوصی توجہ دی ہے۔




















