خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں گھریلو تنازع پر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق گھریلو ناچاقی پر ملزم کی جانب سے اہلِخانہ پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین اور 2 بچیوں سمیت 6 افراد موقع پرجاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں ملزم کے دو سگے بھائی، بھابھی ، بیوی اور بیٹی شامل ہیں۔
ملزم نے گرفتاری سے بچنے کیلئے پولیس پر فائرنگ کی، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔





















