نیوزی لینڈ نے تیسرے ون ڈے میں بھارت کو ہراکر پہلی بار بھارت کی سرزمین پر ون ڈے سیریز جیت لی۔
نیوزی لینڈ نے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میں بھارت کو41 رنز سے ہرایا، 338 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 296 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ویرات کوہلی کی سنچری بھی بھارت کو جیت نہ دلواسکی۔
نیوزی لینڈ نے پہلے کھیل کر 8 وکٹوں پر 337 رنز بنائے تھے، ڈیرل مچل 137 اور گلین فلپس 106 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔ نیوزی لینڈ نے تین ون ڈے میچز کی سیریز 1-2 سے جیت لی۔





















