کسٹمز نے کراچی ائیرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والے مسافر کے سامان سے 30 تولہ سونے کے بسکٹ اور چار ہزار 900 امریکی ڈالرز برآمد کر لئے۔
کسٹمزحکام کےمطابق سونے کے بسکٹ بڑی مہارت سے موبائل فونز کے اندر چھپا کر رکھے گئے تھے ، مسافر کے سامان سے برآمد تین گولڈ بسکٹ کا وزن فی بسکٹ تولہ ہے ۔ برآمد گولڈ بسکٹ سمیت امریکی ڈالرز کی مجموعی مالیت ایک کروڑ 56 لاکھ 82 ہزار روپے ہے۔ کسٹمز حکام کے مطابق برآمد شدہ سونا اور غیرملکی کرنسی ضبط کر کے کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔






















