وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات کی جس دوران دونوں ممالک کے درمیان معدنیات و توانائی کے شعبے میں تعاون اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق ہوگیا،
وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات میں توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے اور معلومات کے تبادلے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔علی پرویز ملک نے سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح سے بھی ملاقات کی، جہاں معدنیات اور توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلۂ خیال ہوا۔
وفاقی وزیر نے فیوچر منرلز فورم میں شرکت کرتے ہوئے پاکستان کے معدنی وسائل اور وژن کو اجاگر کیا، جسے عالمی وزراء کے پینل میں بھرپور پذیرائی ملی۔علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ پاکستانی معدنیات اور توانائی کے شعبے میں عالمی سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔وفاقی وزیر نے انٹرنیشنل انرجی فورم، میٹسو کارپوریشن اور سعودی ایکزم بینک کی ٹیموں سے بھی ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ ریکوڈک صرف ایک منصوبہ نہیں بلکہ پاکستان میں کان کنی کے نئے معیار کی بنیاد ہے۔






















