افسران کی غفلت سےشاہی قلعہ میں آگ لگ گئی، شاہی قلعہ میں لگنے والی آگ سے قیمتی ترین لکڑی جل گئی، آتشزدگی کا واقعہ شاہی قلعہ لیبارٹری کےقریب یارڈ میں پیش آیا۔
شاہی قلعہ میں لگنے والی آگ سے قیمتی لکڑی جل گئی۔آتشزدگی کا واقعہ شاہی قلعہ کے یارڈ میں پیش آیا۔قلعہ کی مختلف عمارات کی تزئین و آرائش سے نکلنے والی لکڑی کوذخیرہ کیا گیا تھا۔سردی کےموسم میں آگ جلانے پرپابندی کے باوجود آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔واقعہ کےفوری بعد ریسکیوڈبل ون ڈبل ٹوکوطلب کیا گیا۔ریسکیو کی جانب سےآگ پرقابوپایا گیا۔اصغرحسین انچارج شاہی قلعہ کا کہنا ہے معمولی واقعہ تھاآگ پرفوری قابو پا لیا ہے۔






















