ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکا پر الزام عائد کرتے ہوئےکہا ہےکہ امریکا ایران پر اپنا غلبہ بحال کرنا چاہتا ہے،حالیہ بغاوت ایک امریکی سازش تھی جس کا مقصد ایران کو نقصان پہنچانا تھا۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے دعویٰ کیا کہ ایران میں ہونےوالی بغاوت میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خود ملوث تھے اور ایران میں ہونےوالےجانی اورمالی نقصانات کے ذمہ دار بھی وہی ہیں،امریکا نے ایران کو دھمکیاں دیں اور فتنہ برپا کرنے والے عناصر کی حوصلہ افزائی کی۔
ایرانی سپریم لیڈرکاکہنا تھا کہ امریکا ایران کی سائنسی اورتکنیکی ترقی برداشت نہیں کر پا رہا، اسی لیے ملک کے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں،ایرانی عوام نے امریکی سازش کو ناکام بنایا اور آئندہ بھی عوام کے ساتھ مل کر فتنہ پھیلانے والے عناصر کو شکست دی جائے گی۔





















