پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین اورچیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی کےعہدوں پراحسن بھون گروپ کے امیدوار کامیاب ہو گئے۔
احسن بھون گروپ کےخواجہ قیصر56 ووٹ لیکر وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل منتخب ہو گئے۔حامد خان گروپ کے امیدوار عمران حسین چھٹہ 18 ووٹ لیکردوسرے نمبرپر رہے چیئرمین ایگزیکٹوکمیٹی کی نشست پر فخر حیات کامیاب ہوئے۔ پنجاب بارکونسل کےدونوں عہدوں پرالیکشن کیلئے پنجاب بار کے 75 ممبرز نے ووٹ کاسٹ کئے۔دونوں عہدوں پر وکلا چھ ماہ کیلئے منتخب ہوئے۔ وفاقی وزیرقانون اعظم نزیر تارڑ نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی۔





















