پنجاب میں تعلیمی بورڈز کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری کردہ شیڈول کے مطابق صوبے بھر میں دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات 27 مارچ سے شروع ہوں گے،بورڈحکام کےمطابق دسویں جماعت کے امتحانات کا نتیجہ 6 اگست کوجاری کیا جائےگا جبکہ نویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا نتیجہ 2 ستمبر کو متوقع ہے۔
شیڈول کےمطابق گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات 20 مئی سے شروع ہوں گے،بارہویں جماعت کا نتیجہ 23 ستمبر جبکہ گیارہویں جماعت کا نتیجہ 22 اکتوبر کو جاری کیا جائے گا۔
اعلامیے کےمطابق یہ شیڈول پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز پر لاگو ہوگا،امتحانات کے انعقاد کے لیے تمام تر انتظامات مقررہ وقت کے مطابق مکمل کیے جائیں گے۔






















