ایشیاکپ کی دوسری فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ آج ہوگا۔ سپرفور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گے۔
اہم میچ سے قبل قومی ٹیم کو جھٹکا لگ گیا۔کندھے کی انجری کا شکار فاسٹ بولر نسیم شاہ ایونٹ سے باہرہوگئے، زمان خان کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔
سماء کے پروگرام زور کا جوڑ میں تبصرہ کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ کا ایونٹ سے باہر ہونا بڑا دھچکا ہے۔
مشتاق احمد نے کہا زمان کو بطور اسٹرائیکر بولراستعمال کرنا ہوگا جبکہ محمد یوسف بولے زمان خان کے پاس پیس ہے۔ مایوس نہیں کرے گا۔
شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ محمد حارث سے اوپننگ کرانے کا فیصلہ اچھا ہوگا۔ ٹیم میں ایک جارحانہ بلےباز کی ضرورت ہوتی ہے۔ مشتاق احمد نےکہا آج شاداب خان کا امتحان ہوگا اگر پرفارمنس نہ دی تو ورلڈ کپ میں سلیکشن پر انگلیاں اٹھیں گی۔
خیال رہے کہ بھارت کے ہاتھوں بڑی شکست کے بعد پاکستان کا رن ریٹ انتہائی خراب اگر میچ بارش سے بے نتیجہ رہا تو پھر سری لنکن ٹیم آگے جائے گی اور پاکستان کی امیدوں پرپانی پھر جائے گا۔