امریکا نے ایران پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کر دیں، یہ پابندیاں ایران میں مظاہرین پر حملوں میں ملوث افراد اور اداروں کے خلاف لگائی گئی ہیں۔
محکمۂ خزانہ کا کہنا ہے کہ پابندیوں کا مقصد مظاہرین پر تشدد میں ملوث عناصر اور ایرانی تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والے منافع کی غیر قانونی منتقلی کو روکنا ہے۔ اس سلسلے میں ایران کے 18 افراد اور اداروں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
امریکی محکمۂ خزانہ کے مطابق پابندیوں کی زد میں آنے والوں میں ایرانی قومی سلامتی کے سربراہ علی لاریجانی بھی شامل ہیں۔
امریکی وزیرِ خزانہ کا کہنا ہے کہ ایرانی تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والا منافع ایران کے عوام تک نہیں پہنچ رہا بلکہ اسے دیگر مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسینٹ نے بیان دیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ۔
دوسری جانب امریکا نے کیریبین سمندر میں وینزویلا جانیوالے ایک اور آئل ٹینکر ضبط کر لیا ہے، حالیہ ہفتوں میں وینزویلا جانیوالے چھٹے آٹل ٹینکر کو قبضے میں لیا گیا، آئل ٹینکر کس ملک کا تھا فوری طور پر تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔





















