پاکستان اور ازبکستان نے علاقائی رابطہ کاری کے فروغ اور باہمی تجارت بڑھانے پر اتفاق کر لیاہے، معاون خصوصی ہارون اختر نے کہا ہے کہ پاکستان ، ازبکستان کے ساتھ تجارت کا سالانہ حجم بڑھا کر دو ارب ڈالر تک لے جانا چاہتا ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر سے ازبکستان کے نائب وزیر سرمایہ کاری شاہ رُخ غلاموف نے ملاقات کی۔ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں پاک ازبک تعلقات میں نئی پیش رفت اور دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ فریقین نے تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا ۔
پاکستان اور ازبکستان نےعلاقائی رابطہ کاری کے ذریعے تجارت کے فروغ پر اتفاق کیا، معاون خصوصی ہارون اختر نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے تعلقات مضبوط اور وسیع ہورہے ہیں، ۔ ازبکستان کے نائب وزیر سرمایہ کاری شاہ رُخ غلاموف نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کی شراکت داری خطے میں استحکام اور خوشحالی لائے گی۔






















