پاک مراکش سیکیورٹی تعلقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، وزیردفاع خواجہ محمدآصف کے دورہ میں پاکستان اورمراکش کےدرمیان دفاعی تعاون کے حوالے سے ایم اویو پر دستخط کر دیئے گئے ہیں ۔
مراکش کے دارالحکومت رباط میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی مراکشی ہم منصب سے ملاقات بھی ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیردفاع خواجہ آصف کے مراکش کے اعلیٰ دفاعی اورسیکیورٹی حکام سےالگ مذاکرات بھی ہوئے ۔ خواجہ آصف نے میزبان ہم منصب کو پاکستان میں تیار فٹبال کا تحفہ بھی پیش کیا ۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے مقبرہ محمدپنجم کا دورہ کرکے فاتحہ خوانی کی،اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے ۔






















