پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری ہے، جمعہ کو بھی فی تولہ سونا 150 روپے سستا ہوگیا۔
آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں چوبیس قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 150 کی کمی سے 2 لاکھ 15 ہزار 700 روپے کا ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 129 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نرخ ایک لاکھ 85 ہزار57 روپے سے ایک لاکھ 84 ہزار 928 روپے پر آگئے۔
صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط سونے کی قیمت 118 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 69 ہزار 635 روپے سے ایک لاکھ 69 ہزار 517 روپے ہوگئے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق چاندی کی فی تولہ اور دس گرام میں دوسرے روز بھی استحکام رہا اور نرخ بالترتیب 2550 اور 2 ہزار 186.21 روپے رہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 3 ڈالر کی کمی سے 2013 ڈالر پر آگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونا 650 روپے کمی سے 2 لاکھ 15 ہزار 850 روپے پر آگیا تھا۔