صدراستحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے جامعہ اشرفیہ پہنچ کر مہتمم جامعہ اشرفیہ حافظ فضل الرحیم کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ وفاقی وزیر مواصلات نے حافظ فضل الرحیم کیلئے فاتحہ خوانی اور انکے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ دین اسلام کی ترویج کیلئے حافظ فضل الرحیم اشرفی کی خدمات کوتا دیر یاد رکھا جائے گا۔ حافظ فضل الرحیم نے ہمیشہ باہمی اتحاد، یگانگت اور بھائی چارے کا درس دیا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ اور غمزدگان کو صبرجمیل عطافرمائے۔
استحکام پاکستان پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری اور ایم پی اے شعیب صدیقی بھی وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کے ہمراہ تھے۔






















