بنگلا دیش ٹیم کا بھارت میں ورلڈکپ میچز کھیلنے سے انکار،آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ آج بھارتی بورڈ حکام سے ملاقات کریں گے ۔
بھارتی میڈیا کےمطابق آئی سی سی کے چیئرمین جےشاہ بھارتی بورڈ حکام سےملاقات میں بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کےتحفظات سے آگاہ کریں گے اور اسکےحل پر غورکیا جائےگا، جےشاہ بی سی بی کے صدر امین الاسلام سے بھی ملاقات کریں گے۔
ملاقات میں سیکیورٹی خدشات،مستفیض الرحمان کوآئی پی ایل سےنکالنے سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت ہوگی،خیال رہے کہ بنگلہ دیش نے ورلڈکپ میچز سری لنکا منتقل کرنےکی درخواست کر رکھی ہے۔





















