وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں روالپنڈی میں چار نئے پارکنگ پلازے بنانے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ۔
صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کی زیرصدارت راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں آرڈی اے کے جاری منصوبوں کی موجودہ پیش رفت اورآئندہ منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ رنگ روڈ ،مری روڈ کی توسیع اور ڈبل روڈ کے اختتام پر انڈرپاس کی تعمیر کا جائزہ لیا گیا۔ طے پایا کہ راولپنڈی میں چار نئے پارکنگ پلازے بنیں گے ۔ دو پارکنگ پلازہ کچہری کے پاس اور دو جناح روڈ راجہ بازار پر بنیں گے۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے رنگ روڈ پروجیکٹ انٹرچینج کا دورہ بھی کیا۔۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ رنگ روڈ کا اٹھہتر فیصد کام مکمل ہوچکا، مارچ دوہزار چھبیس میں رنگ روڈ فعال ہو جائے گا۔



















