پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں آپریشنل اور جنگی تیاریوں کا شاندارمظاہرہ کیا گیا،سطح سمندر سے فضا میں مار کرنے والے ایل وائی اسی کا کامیاب تجربہ کیا گیا،جس نے فضائی ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا،پاک بحریہ کے جدید دفاعی نظام کی فضا میں طویل فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیتوں کی تصدیق کی،لوئٹرنگ میونیشن کےذریعےسطح آب پر اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔
آئی ایس پی آر کےمطابق لوئٹرنگ میونیشن کی درست نشانہ لگانےکی صلاحیت ثابت ہو گئی،بغیر پائلٹ بحری جہاز کی کھلےسمندرمیں کامیاب پیٹرولنگ کا بھی مظاہرہ کیاگیا،جو خودکار بحری ٹیکنالوجی میں اہم پیشرفت ہے،یو ایس وی نےتیزرفتارکارکردگی اورمشن کریٹیکل پائیداری کاکامیاب مظاہرہ کیا،مہارت سے موڑ کاٹنے، درست نیویگیشن اور خراب موسم میں کارکردگی کا عملی مظاہرہ کیاگیا
آئی ایس پی آر کےمطابق یوایس وی کم رسک،ہائی امپیکٹ بحری پلیٹ فارم ،اسٹیلتھ ٹیکٹیکل انٹرسیپٹر کےطور پرمؤثرہے،خودکار بحری نظام مستقبل کی جنگوں کیلئےپاکستان نیوی کی تیاری کامظہر ہے کمانڈر پاکستان فلیٹ نے جدیدسسٹمز کےمؤثر استعمال کی مشق کا مشاہدہ کیا،نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نےافسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا،سمندری سرحدوں کے دفاع اور قومی بحری مفادات کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا ۔



















