مشہد میں مظاہرین نے معروف دانشور ڈاکٹر فرج الله شوشتری کو قتل کردیا۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرج اللہ شاشتری سابق آئی آر جی سی کمانڈر جنرل نورعلی شوشتری کے فرزند تھے۔
ایران میں پرتشدد فسادات کودو ہفتے مکمل،تہران سے شروع ہونے والے مظاہرے 31صوبوں میں پھیل گئے ہیں کشیدگی کے باعث ملک بھر میں بلیک آوٹ،انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل ہے، غیر ملکی ایئرلائنز نے تہران کیلئے پروازیں منسوخ کر دیں۔
تہران اور اصفہان میں مشتعل مظاہرین نےجلاؤ گھیراؤکیا، فردس شہر میں پولیس نے مظاہرین پر گولیاں برسا دی، اموات کی تعداد 62 ہوگئی جن میں چودہ سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب تہران یونیورسٹی نے تمام کلاسز آن لائن منعقد کروانے کا اعلان کردیا،10 جنوری سے 14 جنوری تک آن لائن کلاسز ہونگی،صرف وہ طلبا یونیورسٹی آئیں گے جن کے امتحانات شیڈول ہیں۔





















