بھارتی ریاست منی پور امن کوترس گئی،مودی سرکار کےغیرسنجیدہ رویے نےمنی پور کو نسلی بنیادوں پر تقسیم کردیا،دی اکانومسٹ نے مودی سرکار کی سنگین نا اہلیوں کا پردہ فاش کردیا۔
رپورٹ کےمطبق صدر راج کےنفاذ کے باوجود بی جےپی حکومت منی پورمیں اعتماد بحال کرنے میں ناکام ہے،60 ہزارشہری تین سال بعد بھی پناہ گزین کیمپوں میں مقیم ہیں۔ بے گھر ہونے والے افراد میں زیادہ تر مسیحی قبائل ہیں۔
رپورٹ کےمطابق بھارتی عدالتوں نے بھی ہندو میتی قبائل کی حمایت میں فیصلے کئے،کوکی قبائل کو ہندوؤں کی جانب سے نسلی امتیاز کا بھی سامنا ہے،انہیں نسلی امتیاز کا بھی سامنا ہے۔ اس لیے کوکی کمیونٹی اپنے لیے نیم خود مختار علاقہ کا مطالبہ کرتی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ مودی سرکار کی ناکام گورننس کی وجہ سے منی پور میں آزادی پسند تحریک جنم لے رہی ہے،مقامی لوگوں کو یقین ہو گیا ہےکہ دہلی کی حکام کو اُن کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں۔





















