نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی اصلاحات پر اہم اجلاس ہوا جس دوران معاشی اور ترقیاتی پالیسی سازی میں پلاننگ کمیشن کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم کا کہناتھا کہ پلاننگ کمیشن کو بااختیار بنایا جائے تاکہ وہ اسٹریٹجک پالیسی ترجیحات وضع کرے، پلاننگ کمیشن کو وزیراعظم کی براہِ راست سربراہی میں کام کرنا چاہیے، تمام اہم اقتصادی فیصلوں کو قومی اقتصادی حکمتِ عملی سے ہم آہنگ ہونا چاہیے، مؤثر احتساب، کارکردگی اور حکومتی ہم آہنگی کیلئے واضح اقدامات ضروری ہیں، پلاننگ کمیشن کو اقتصادی فیصلوں کیلئے مرکزی کلیئرنگ ہاؤس کے طور پر کام کرنا چاہیے، اقتصادی نظم ونسق مضبوط بنانے کیلئے پائیدار اصلاحات کی معاونت بھی جاری رکھی جائے۔






















