وزیر ماحولیات مصدق ملک نے اسلام آباد میں درختوں کی کٹائی سے متعلق معاملے پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام درختوں کو کاٹنے کا حکم دیا ہے ، عدالت نےحکم دیاجن درختوں سے لوگوں کی جانیں جا رہی ہیں،انہیں کاٹ دیا جائے۔
مصدق ملک کا کہناتھا کہ درختوں کی کٹائی کا معاملہ محکمہ صحت کے پاس لے جایا گیا، ایک درخت کاٹا جا رہا ہے،اس کے بدلے میں 3 لگائے جا رہے ہیں، 28سے 29 ہزار درخت کاٹے گئے ہیں، ایک لاکھ سے زائد درخت لگائے جا رہے ہیں، جو درخت کئی سوسال سے موجود ہیں،صرف وہی لگائے جا رہے ہیں۔






















