ایرانی وزارت خارجہ نے ملک کی موجودہ داخلی صورتحال پر بیان جاری کرتے ہوئے امریکا کے مداخلت پسند اور گمراہ کن بیانات کی شدید مذمت کی ہے اور کہا کہ یہ بیانات واشنگٹن کے ایرانی قومِ عظیم کیخلاف دشمنی کا تسلسل ہے، ایسے بیانات ایرانی عوام کی ہمدردی میں نہیں بلکہ داخلی امورمیں مداخلت ہے،ایران
ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق ان کامقصدملک میں تشدد کو ہوا دینا اور ایران کو بدامنی اور عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے، ایران دستور کے مطابق پُرامن احتجاج کو تسلیم کرتا ہے، عوام کے جائز مطالبات کوحل کرنے کیلئے کوئی کسرنہیں چھوڑتے، اقتصادی مشکلات کا بڑاحصہ امریکاکی مسلط کردہ ہمہ گیراقتصادی و مالی جنگ کا نتیجہ ہے۔
ایران کے مطابق امریکا ہمارے کیخلاف محض ایک اقتصادی جنگ نہیں لڑ رہا بلکہ مشترکہ مہم چلا رہا ہے، امریکا خودمختاری کا احترام یقینی بنائے،داخلی معاملات میں مداخلت سے گریز کرے، بین الاقوامی برادری امریکا کی ایرانی قوم کیخلاف اقتصادی پابندیوں کو سنجیدگی سے لے۔
یہ پابندیاں عوام کے انسانی حقوق، روزگار اور روز مرہ زندگی کو براہِ راست نشانہ بناتی ہیں، ایرانی قوم نے بارہا ثابت کیا ہے کہ وہ بیرونی مداخلتوں کا مقابلہ کرے گی، قوم امریکی پالیسیوں کو خودمختاری،آزادی اور وقار کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دےگی۔





















