پاکستان تحریک انصاف نے اتوار کو مزارقائد پر جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا اتوار کو مزار قائد پرجلسہ ہونے جا رہا ہے۔ کارکنان جلسے میں شرکت کریں، کارکنان نے تمام پروگرامزمیں شرکت کرنی ہے۔
دوسری جانب صدر پی ٹی آئی کراچی راجہ اظہر کا کہنا کہ اسسٹنٹ کمشنر نے تاحال این اوسی جاری نہیں کیا۔ ہمیں سندھ حکومت نے زبانی کہاکہ جلسے کی اجازت دے رہے ہیں۔ این اوسی جاری ہونے کی صورت میں مزارقائد انتظامیہ کوچالان جمع کروائیں گے۔



















