بنگلہ دیش نے بھارتی شہریوں کے لیے ویزا کے اجرا پر مزید سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں، جن کا دائرہ بھارت کے مختلف شہروں میں قائم بنگلہ دیشی ڈپٹی ہائی کمیشنز تک بڑھا دیا گیا ہے۔
بنگلہ دیشی وزارتِ خارجہ کے مطابق کولکتہ، ممبئی اور چنئی میں موجود ڈپٹی ہائی کمیشنز میں کاروباری اور ملازمت پیشہ افراد کے علاوہ ہر قسم کے ویزے معطل کر دیے گئے ہیں۔ کولکتہ میں بنگلہ دیشی ڈپٹی ہائی کمیشن میں قونصلر اور ویزا خدمات مکمل طور پر بند کر دی گئی ہیں۔
اسی طرح ممبئی اور چنئی میں سیاحتی سمیت دیگر تمام ویزوں کی خدمات بھی معطل کر دی گئی ہیں۔ بنگلہ دیشی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ پابندیاں فوری طور پر آج سے نافذ العمل ہو گئی ہیں۔
بنگلہ دیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویزا پابندیاں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر عائد کی گئی ہیں۔





















