کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے بلٹ پروف گاڑیوں سمیت 15 کروڑ 80 لاکھ روپے مالیت کی اسمگل شدہ نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں ضبط کر لیں ۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے سریاب روڈ کوئٹہ پر شوروم سے کئی نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں ضبط کر لیں۔ یہ کارروائی مصدقہ خفیہ معلومات کی بنیاد پر عمل میں لائی گئیں۔ اس کامیاب کاروائی میں بلوچستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت معاونت اور مؤثر رابطہ کاری نے اہم کردار ادا کیا۔ ایف بی آر کے مطابق قومی معیشت کا تحفظ یقینی بنانے اور اسمگلنگ و غیر قانونی تجارت کا خاتمہ کرنےکیلئے پرعزم ہیں ۔



















