رہنما تحریک انصاف بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ شروع سے ہی مؤقف رہا دہشتگردی پر سیاست نہیں کی جائے گی، دہشتگردی کو ہرحال میں جڑ سے اکھاڑنا قومی فریضہ ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران بیرسٹر گوہر نے کہا دہشتگردی کا کوئی بھی نشانہ بنے مذمت کرتے ہیں۔ ہمیشہ سے صف اول میں کھڑے ہو کر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی اور نشانہ بنے۔ خیبرپختونخوا حکومت گڈ گورننس میں اعلیٰ مقام رکھتی ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا ہے مذاکرات کا گرین سگنل اسپیکر کو ملا ہو گا ۔ ہماری طرف سے اختیار محمود اچکزئی کے پاس ہے ۔ وہ پہلے ہی مذاکرات کیلئے تیار ہونے کا کہہ چکے ۔ لیکن حکمران بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہماری ملاقات نہیں کروا رہے ۔ بانی سے بہنوں کی اور بشریٰ بی بی سے ان کی فیملی کی ملاقات کروائیں ۔ بانی پی ٹی آئی جو کہیں گے ویسا ہی ہو گا۔



















